اداکارہ مومنہ اقبال ہراسگی کیس: این سی سی آئی اے نے لیگی رکن اسمبلی کو اہلیہ سمیت طلب کرلیا

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے لیگی رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ پر ہراسگی کے الزامات کے معاملے پر این سی سی آئی اے نے اداکارہ کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کردی۔

اداکارہ کی جانب سے درخواست میں لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا خان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ثاقب خان چدھڑ کا تعلق چنیوٹ سے ہے۔

دونوں ملزمان کو 22 مئی بروز جمعہ کو طلب کیا گیا ہے، جبکہ اداکارہ کی درخواست کو ڈائری نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ہراسگی کے الزامات سے متعلق ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ متعدد شکایات کے باوجود پولیس، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کوئی کارروائی نہیں کررہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دفتر سے وابستہ لوگ بھی معاملے کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہاکہ اگر یہ معاملہ جاری رہا تو وہ اس حوالے سے پریس کانفرنس کریں گی۔

مومنہ اقبال نے متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے اور اپنی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘