پاکستان میں 2 دہائیوں بعد سمندری تیل و گیس کی تلاش دوبارہ شروع، 23 آف شور بلاکس کی منظوری

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے تقریباً 2 دہائیوں کے وقفے کے بعد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے، جسے توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کے لیے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ پروڈکشن شیئرنگ معاہدوں اور ایکسپلوریشن لائسنسز کے اجرا کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد آف شور ایکسپلوریشن سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ممکن ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت، یومیہ کتنے بیرل تیل حاصل ہوگا؟

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں اس منصوبے کے لیے 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جبکہ ڈرلنگ اور مزید پیش رفت کی صورت میں مجموعی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آف شور بڈ راؤنڈ 2025 کے تحت انڈس اور مکران آف شور بیسنز میں مجموعی طور پر 23 بلاکس الاٹ کیے گئے ہیں، جو تقریباً 54 ہزار 600 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔ ان بلاکس میں ماری انرجیز کو 18 جبکہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو 8 ایکسپلوریشن بلاکس دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس پیش رفت کو حکومت کی توانائی پالیسی میں ایک ’تاریخی سنگ میل‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے معاہدوں پر دستخط توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، تہران کے مطالبات رکاوٹ بن گئے، وال اسٹریٹ جرنل

نیتن یاہو نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ مسترد کردیا، حماس کو غیر مسلح کرنے تک اسرائیلی فوج واپس نہیں ہوگی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب، چند مقامات پر بارش کا امکان

پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار