نوجوان پنجابی گلوکارہ کو اغوا کے بعد قتل کیوں کیا گیا؟ لرزہ خیز وجوہات سامنے آگئیں

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ کے قتل نے مداحوں اور موسیقی کی دنیا کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ان کی لاش لدھیانہ کی نیلون نہر سے برآمد ہوئی۔ ان کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس قتل کے پیچھے ایک شادی شدہ شخص سکھوندر سنگھ ہے جو مبینہ طور پر کافی عرصے سے اندر کور کا پیچھا کر رہا تھا۔

خاندان کے مطابق سکھوندر سنگھ نے اندر کور کو شادی کی پیشکش کی تھی تاہم گلوکارہ نے اس وقت انکار کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ ملزم پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کی بیوی کینیڈا میں رہائش پذیر ہے۔ اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ انکار کے بعد سکھوندر سنگھ انتقام کی نیت سے کینیڈا سے پنجاب واپس آیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان پنجابی گلوکارہ کا لرزہ خیز قتل، لاش نہر سے برآمد

پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر اندر کور کا راستہ روکا، انہیں اسلحے کے زور پر اغوا کیا، قتل کیا اور بعد ازاں لاش نیلون نہر میں پھینک دی۔ اہلِ خانہ نے پولیس پر مقدمہ درج ہونے کے باوجود فوری کارروائی نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان کی لاش لدھیانہ کی نیلون نہر سے برآمد ہونے کے بعد سمرالہ سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ واقعے کے بعد اندر کور کے بھائی جتندر سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کی بنیاد پر 15 مئی کو اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم سکھوندر سنگھ کی تلاش جاری ہے جبکہ اس کے والد پریتم سنگھ، ساتھی کرم جیت سنگھ اور رویندر سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کی روک تھام کی شدید مذمت، عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

 وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر، علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی استدعا

امریکی صدر سے حیران کن مشابہت، ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ نامی بھینسا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

29 سال سے قید سزائے موت کے مجرم کی اپیل خارج، نظرثانی درخواست گم ہونے کا انکشاف

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف پانچوں شکایات کی تفصیلات جاری

ویڈیو

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟