تدفین کے بعد ’مُردے‘ کی اچانک گھر واپسی، گاؤں میں خوف اور خوشی کی لہر

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع کھونٹی میں عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک شخص کی ’تدفین‘ ہوجانے کے بعد اچانک ایک دن وہ اپنے گھر پہنچ گیا جس سے گھر والے پہلے حیران اور پھر خوش ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بیوی زندہ ہے مگر نادرا نے مردہ قرار دے دیا‘، شہری وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے پھٹ پڑا

بھارتی میڈیا کے مطابق وشرام مندا چند دن تک لاپتا رہنے کے بعد تقریباً 70 کلومیٹر دور رام گڑھ سے اچانک گھر واپس پہنچا لیکن اس وقت تک ’بہت دیر‘ ہوچکی تھی کیوں کہ اس کے گھر والے اس کو ’دفنا‘ چکے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق خاندان کی طرف سے کی گئی تدفین اس غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی کہ پولیس نے جو لاش برآمد کی تھی اسے کچھ عرصے سے لاپتا وشرام کی لاش سمجھ بیٹھے تھے۔ اس کے خاندان نے لاش کی آخری رسومات ادا کر دی تھیں۔

کھونٹی کے سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) ورن راجک نے میڈیا کو بتایا کہ 45 سالہ وشرام جو پتراتولی گاؤں کے رہائشی 10 مئی کو ایک شادی میں شرکت کے لیے گھر سے نکلے تھے اور تب سے لاپتا تھے۔

خیالی تصویر۔

پولیس افسر نے بتایا کہ اہلخانہ نے وسیع پیمانے پر وشرام کی تلاش کی لیکن وہ نہیں ملے۔ ایک دن بعد پولیس نے ایک نامعلوم لاش نالی سے برآمد کی۔ اطلاع ملنے پر رشتے دار کھونٹی صدر اسپتال پہنچے اور اس لاش کو وشرام منڈا کی شناخت کر لیا۔

مزید پڑھیے: ‘مردہ’ شخص زندہ ہوکر نادرا دفتر پہنچ گیا، ‘ہر جگہ الرٹ آتا ہے کہ آپ مرچکے ہیں’

پولیس کے مطابق لاش کی قد کاٹھ، جسمانی ساخت اور چہرہ وشرام سے کافی مشابہت رکھتا تھا جس کی وجہ سے خاندان اور گاؤں کے لوگوں کو بھی مغالطہ ہوگیا۔

قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پولیس نے لاش کو خاندان کے حوالے کر دیا اور انہوں نے روپیٹ کر ’اپنے‘ پیارے کی لاش قبائلی روایات کے مطابق بڑے اہمتام سے دفنادی۔

تدفین کے چند دن بعد وشرام اچانک اپنی بیٹی کے گھر پہنچ گئے جس پر پہلے تو رشتے دار تھوڑا خوف و حیرت کا شکار ہوئے اور پھر جب عقدہ کھلا تو ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وشرام نے بتایا کہ وہ کسی کو بتائے بغیر رام گڑھ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہوگئی

پولیس اب ڈی این اے ٹیسٹ کے عمل کے ذریعے لاش کی صحیح شناخت کے لیے قبر کشائی میں مصروف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی