فلم ’دیوداس‘ کے گانے ’ڈولا رے‘ کی 17 روزہ شوٹنگ، مادھوری ڈکشٹ سے متعلق حیران کن انکشاف

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے متعلق فلم دیوداس کے معروف گانے ’ڈولا رے ڈولا‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے مشکل حالات کا انکشاف سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گانے کی شوٹنگ میں شامل ڈانسر روبینہ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’ڈولا رے‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے میں 17 دن لگے جبکہ اس سے قبل تقریباً ایک ماہ تک مسلسل ریہرسل کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سب جھوٹ تھا اور ہمیں دھوکا دیا گیا‘، مادھوری ڈکشت کے شو نے لوگوں کو مایوس کیوں کردیا؟

روبینہ خان کے مطابق مادھوری ڈکشٹ اس وقت چار ماہ کی حاملہ تھیں اور شوٹنگ کے دوران بخار میں مبتلا ہونے کے باوجود مسلسل کام کرتی رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خاص ڈانس اسٹیپ، جس میں مادھوری کو گھوم کر بیٹھنا تھا کئی گھنٹوں تک فلمایا جاتا رہا کیونکہ حمل کے باعث انہیں چکر محسوس ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک ایک ہی شاٹ بار بار فلمایا جاتا رہا، لیکن مادھوری ڈکشٹ نے کبھی اسٹیپ تبدیل کرنے یا شوٹنگ روکنے کی شکایت نہیں کی‘۔

یہ بھی پڑھیں: مادھوری ڈکشت ایک عرصہ تک گووندا کے ساتھ کام کرنے سے کیوں انکاری رہیں؟

روبینہ خان نے مزید بتایا کہ معروف کوریوگرافر سروج خان بھی شدید تکلیف میں تھیں، تاہم وہ فرش پر لیٹ کر بھی فنکاروں کو ہدایات دیتی رہیں۔ ان کے مطابق سروج خان نے تقریباً 15 دن تک مسلسل شوٹنگ میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ دیوداس کے  فلم اور اس کے گانوں کو آج بھی بالی ووڈ کی کلاسک تخلیقات میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ’ڈولا رے‘ کو بھارتی سنیما کے مقبول ترین رقص گانوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں