زارا نور عباس قربانی کے جانوروں پر ظلم کے خلاف بول پڑیں، عوام سے اہم اپیل

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ زارا نور عباس نے عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کے جانوروں، خصوصاً بکروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے جانوروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

زارا نور عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مبینہ طور پر بکرے بیچنے والے افراد جانوروں کو غیر ضروری طور پر زیادہ خوراک کھلا رہے تھے تاکہ وہ زیادہ بڑے اور صحت مند دکھائی دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’یہ کئی حوالوں سے غلط ہے۔ اگر آپ کہیں ایسا ہوتے دیکھیں تو اسے روکیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے سے منع کریں۔ براہِ کرم اس قربانی کو صرف رسم یا مذہبی فریضہ سمجھ کر ادا نہ کریں بلکہ اسے حقیقی معنوں میں بامقصد بنائیں‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے زارا نور عباس کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جانوروں پر ظلم کو معمول سمجھا جانے لگا ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ بعض بیوپاری زیادہ قیمت حاصل کرنے کے لیے جانوروں کو غیر فطری طریقے سے موٹا کرتے ہیں، حالانکہ جانوروں کی مناسب دیکھ بھال اور متوازن خوراک ہی ان کی صحت کے لیے بہتر ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں، اے آئی کے دور میں نئے خطرات سمجھیں

روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، 20 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ٹرمپ کے فیفا صدر سے رابطے پر امریکی فٹبالر کی سزا میں کمی، ورلڈ کپ میں سیاسی مداخلت کی ایک مثال

فیفا ورلڈ کپ 2026: آج 2 بڑے مقابلے، رونالڈو بمقابلہ یامال اور امریکا کا بیلجیئم سے سامنا

فیفا ورلڈ کپ 2026: میسی، ایمباپے اور ہالینڈ نے مل کر فٹبال کی 96 سالہ تاریخ بدل دی

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت