امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیٹے کی شادی میں شرکت سے معذرت کر لی، سبب کیا ہے؟

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اس ہفتے کے اختتام پر بہاماس کے ایک نجی جزیرے میں پام بیچ کی سماجی شخصیت بیٹینا اینڈرسن کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد کریں گے، تاہم صدر ٹرمپ اس تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق تقریب کو انتہائی نجی اور محدود رکھنے کے لیے مہمانوں کی تعداد بھی بہت کم رکھی گئی ہے۔

سی این این سے گفتگو کرنے والے منصوبے سے واقف 2 ذرائع کے مطابق تقریب کو جان بوجھ کر انتہائی محدود رکھا گیا ہے اور اس میں صرف قریبی خاندان اور منتخب دوست شریک ہوں گے۔ مہمانوں کی مجموعی تعداد 50 سے بھی کم رکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس نجی تقریب میں ایک اہم شخصیت شریک نہیں ہوگی، اور وہ ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔

یہ بھی پڑھیے بیٹے کی شادی میں شرکت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مبہم بیان، میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا

خبر منظر عام پر آنے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

انہوں نے لکھا، ’میں اپنے بیٹے ڈان جونیئر اور ٹرمپ خاندان کی نئی رکن، ان کی ہونے والی اہلیہ بیٹینا، کے ساتھ ہونا چاہتا تھا، لیکن حکومتی ذمہ داریوں اور امریکا سے محبت کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں۔‘

صدر ٹرمپ نے مزید کہا، ’میرے لیے اس اہم وقت میں واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس میں موجود رہنا ضروری ہے۔ ڈان اور بیٹینا کو مبارک ہو۔‘

ایک روز قبل اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی ٹرمپ نے شادی میں شرکت سے متعلق غیر واضح مؤقف اختیار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

انہوں نے کہا تھا، ’وہ چاہتے ہیں کہ میں جاؤں، لیکن یہ ایک چھوٹی اور نجی تقریب ہے، میں کوشش کروں گا کہ شرکت کر سکوں۔‘

بعد ازاں انہوں نے ایران اور دیگر عالمی معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’یہ وقت میرے لیے موزوں نہیں۔‘

ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن ابتدا ہی سے چاہتے تھے کہ شادی کی تفصیلات میڈیا تک نہ پہنچیں تاکہ تقریب مکمل طور پر نجی اور محدود رہے۔ اس فیصلے کا مقصد سیکیورٹی خدشات کم کرنا اور مہمانوں کو صدارتی سیکیورٹی انتظامات سے پیدا ہونے والی مشکلات سے بچانا بھی تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں نے جمعرات کے روز باضابطہ طور پر شادی کر لی تھی۔ فلوریڈا کے پام بیچ کاؤنٹی میں جمع کرائے گئے ریکارڈز کے مطابق نکاح نامے پر دونوں کے دستخط موجود ہیں جبکہ تقریب کی نظامت بریڈ میکفرسن نے انجام دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہاماس میں ہونے والی تقریب میں ٹرمپ جونیئر کے بہن بھائی شریک ہوں گے۔

وینیسا ٹرمپ

یہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ وینیسا ٹرمپ کے ساتھ 12 برس تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہے، تاہم 2018 میں دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔

وینیسا ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ انہیں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر 2020 سے 2024 تک کمبرلی گلفائل کے ساتھ منگنی میں بھی رہے، جو اس وقت یونان میں امریکی سفیر ہیں اور کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کی سابق اہلیہ بھی رہ چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے