اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ: ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی وصولی کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بینک کھولنے کا اعلان

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس گزاروں  کی سہولت کے لیے رواں ہفتے کے آخر میں، یعنی ہفتہ اور اتوار کے روز ملک بھر میں مخصوص کمرشل بینکوں کی برانچز کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی اوور دی کاؤنٹر (او ٹی سی) بروقت وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ سے متعلق وضاحت کردی

اسٹیٹ بینک کے ایکسٹرنل کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت تمام کمرشل بینکوں کی وہ برانچز جو عام طور پر ہفتے کے دن کھلتی ہیں (بشمول نیشنل بینک آف پاکستان کی وہ برانچز جو کسٹمز کلیکشن کا کام کرتی ہیں)، ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026 کو صبح 09:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وہ اتوار 24 مئی 2026 کو این آئی ایف ٹی  کے ذریعے سرکاری لین دین کی ’اسپیشل کلیئرنگ‘ مکمل ہونے تک اپنی متعلقہ برانچز کو کھلا رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کی ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی، وسطی پنجاب میں 2 شوگر ملیں سیل

 ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ادائیگی کے تمام ذرائع جیسے انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بلا تعطل دستیابی کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ آن لائن ٹیکس جمع کروانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp