بنگلہ دیش کا روہنگیا بحران پر اقوام متحدہ سے مؤثر تعاون بڑھانے کا مطالبہ

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کے طویل بحران سے نمٹنے اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں تعاون بڑھانے کے لیے عالمی سطح پر مزید مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد اور بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کیرول فلور-سمیریکزنیاک کے درمیان ڈھاکا میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آیا۔

یہ  بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا کے باغی رہنما نبی حسین کا بھائی فائرنگ کے واقعے میں قتل

ملاقات میں ملک کی امن و امان کی صورتحال، روہنگیا انسانی بحران، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بنگلہ دیش پولیس کی بڑھتی شمولیت، پائیدار ترقیاتی اہداف اور تجارتی و سرمایہ کاری تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ روہنگیا بحران سے نمٹنے کے لیے مزید مالی معاونت اور عالمی تعاون فراہم کیا جائے، کیونکہ موجودہ انسانی امدادی منصوبے زمینی ضروریات کے مقابلے میں ناکافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش پرامن اور باوقار نقل مکانی پر یقین رکھتا ہے، تاہم میانمار سے بے دخل افراد کی طویل موجودگی اب قومی سلامتی کے لیے بھی چیلنج بنتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ، امدادی فنڈز میں نمایاں کمی سے بحران شدت اختیار کر گیا

اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نے روہنگیا مہاجرین کے لیے بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کی فراخدلی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کا بوجھ بنگلہ دیش اکیلا زیادہ عرصے تک برداشت نہیں کر سکتا، اس لیے عالمی برادری کو زیادہ مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ملاقات کے اختتام پر بنگلہ دیش نے عالمی امن، سلامتی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے اقدامات میں مثبت تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے