عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، 3 سالہ کارکردگی کا بھی جائزہ

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید الاضحیٰ کی تیاریوں حوالے سے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کی۔

اجلاس میں عید الاضحیٰ کے حوالے سے فوڈ اتھارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اور 3 سالہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کی انسپکشنز، مقدمات کے اندراج اور کاروباری رجسٹریشن کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔

حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 سال میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 47 ہزار 252 انسپکشنز کیں۔ فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی جانب سے 25 ہزار سے زیادہ امپرومنٹ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

حکام کے مطابق غیر معیاری خوراک کی تیاری اور سپلائی پر 1200 سے زائد یونٹس سیل کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2700 سے زیادہ دکانوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی جانب سے 200 سے زیادہ خفیہ اطلاعات پر بڑی کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں۔

حکام کے مطابق محفوظ خوراک کے حوالے سے فوڈ اتھارٹی نے 63 سیمنارز بھی منعقد کروائے، جبکہ 1200 سے زیادہ شہریوں کی شکایات پر فی الفور ایکشن لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 10 ہزار سے زیادہ کاروباری یونٹس کو لائسنس جاری کیے گئے۔ جبکہ سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث 56 کاروباری مراکز کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے انسپکشنز کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کانز فیسٹیول میں پاکستانی فیشن کا ڈنکا، حسین ریہار اور صنم سعید کی شاندار انٹری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل، پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

میٹا کا فیس بک گروپس کے لیے نئی آزاد ’فورم‘ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ، ریڈٹ طرز پر مباحثے ہوں گے

الفا براوو چارلی کے ‘کیپٹن کاشف’ کی یادیں: ہیلی کاپٹر کا خطرناک سین جس نے مداحوں کے رونگٹے کھڑے کردیے

بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ تنازع شدت اختیار کر گیا، بی جے پی اور اپوزیشن آمنے سامنے

ویڈیو

‘بکرا قسطوں پر’، سوفٹ ویئر ہاؤس کے مالک گاہکوں کے لیے یہ آفر کیوں لائے؟

پی ٹی آئی کے کون سے رہنما احتجاجی سیاست کے حق میں ہیں اور کون سے مخالف؟

نومسلم آسکر براؤن کا پہلا حج: ایک روحانی اور جذباتی تجربہ

کالم / تجزیہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی قربانی

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

عورت اور مرد کی کشمکش