ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب خان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فائٹر شاہ زیب خان نے تاشقند میں جاری ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستانی فائٹر نے فلپائن، چین اور قازقستان کے مضبوط حریفوں کو شکست دے کر شاندار انداز میں فائنل تک رسائی حاصل کی۔

یہ ایونٹ ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی حیثیت رکھتا ہے، جو سعودی عرب میں منعقد ہوں گے۔

شاہ زیب خان اس سے قبل ایشین چیمپیئن شپ اور ایم ایم اے ورلڈ چیمپیئن شپ میں برانز میڈل بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے امید ظاہر کی ہے کہ شاہ زیب خان فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتیں گے اور قومی پرچم سربلند کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp