امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے مسودے پر اتفاق، 24 گھنٹوں میں اعلان متوقع، امریکی اخبار کا دعویٰ

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور لڑائی کے خاتمے کے لیے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان اتوار کی دوپہر تک متوقع ہے۔

امریکی اخبار دی واشنگٹن ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ہفتے کی صبح معاہدے کے مسودے پر اتفاق رائے ہوگیا تھا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کا باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ چکے، ڈونلڈ ٹرمپ

رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف، جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل تھے، جنہوں نے امن معاہدے کے ابتدائی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حتمی منظوری کے لیے دستاویز دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کو ارسال کردی گئی ہے۔

اگر یہ معاہدہ کامیاب ہو جاتا ہے تو گزشتہ 6 ہفتوں سے جاری جنگ بندی مستقل امن کی شکل اختیار کر سکتی ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ مستقبل میں نئے حملوں کا امکان مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

اخبار کے مطابق مجوزہ جنگ بندی معاہدے کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل اور پابندیوں میں نرمی جیسے اہم تنازعاتی نکات تاحال زیر بحث ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے طریقہ کار پر بھی اتفاق کرنا ہوگا۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا اور ایران کے مذاکرات کار جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ممکنہ معاہدے کے حتمی مرحلے کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ زیر غور معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ افزودہ یورینیم کے معاملے کو بھی اطمینان بخش انداز میں حل کرے گا۔

ایک اور انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران سے متعلق ممکنہ جنگ کے حوالے سے وہ اتوار تک کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا ایران کے ساتھ یا تو ایک اچھی ڈیل کرے گا یا پھر اسے مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے، اور اسی سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا سرکاری دورہ بھی کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ 8 اپریل 2026 کی امریکا ایران جنگ بندی کے بعد خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کشیدگی کم کرنے اور تعمیری رابطوں کے فروغ کے لیے جاری ثالثی کوششوں کا حصہ تھا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران میں اہم ملاقاتیں، امریکا ایران مفاہمت کی جانب مثبت پیشرفت

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے تفصیلی مذاکرات کے نتیجے میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم