پاکستان بھر میں فضائی آپریشن متاثر، 83 پروازیں منسوخ، متعدد شہروں میں شیڈول میں ردوبدل

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بھر میں فضائی آپریشن کے دوران آج بھی نمایاں خلل دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک مجموعی طور پر 83 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ صرف 430 پروازیں آپریٹ ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کی پیشگوئی، سی اے اے کا کراچی ایئر پورٹ کے لیے الرٹ جاری

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت بڑے شہروں سے سینکڑوں پروازیں آپریٹ کی گئیں تاہم فلائٹ شیڈول میں انتظامی اور آپریشنل وجوہات کے باعث بڑی تعداد میں پروازیں متاثر ہوئیں۔

 کراچی سے 20، لاہور سے 15، اسلام آباد سے 19 اور ملتان سے 11 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح کوئٹہ، فیصل آباد، پشاور، سکھر اور گلگت کی متعدد پروازیں بھی منسوخ یا ری شیڈول ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملتان سے 23، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 20، فیصل آباد سے 4 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں آپریٹ کی گئیں، تاہم مجموعی طور پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری نہ رہ سکا۔

ذرائع کے مطابق بعض روٹس پر لوڈ میں کمی کے باعث جدہ کی 20 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی نگرانی جاری ہے اور شیڈول کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں