میساچوسٹس کے تالاب سے خطرناک ایلیگیٹر سنیپنگ کچھوا برآمد

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست میساچوسٹس کے تالاب سے خطرناک ایلیگیٹر سنیپنگ کچھوا برآمد ہوا ہے جس نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا۔

میساچوسٹس میں جنگلی حیات کے حکام کو ایسیکس کاؤنٹی کے ایک تالاب میں ایک غیرمعمولی اور غیرمقامی جانور کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے وہاں سے تقریباً 60 پاؤنڈ وزنی ‘ایلیگیٹر سنیپنگ کچھوا’ پکڑ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے معمر کچھوا زندہ نکلا، سوشل میڈیا پر موت کی خبر جعلی ثابت

میساچوسٹس ڈویژن آف فشریز اینڈ وائلڈ لائف نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ مقامی رہائشیوں نے میٹھے پانی کے کچھوؤں کی ماہر حیاتیات ٹرینا وانٹمین سے رابطہ کیا تھا اور یہ شک ظاہر کیا تھا کہ ان کے تالاب میں آنے والا یہ نیا مہمان ایک ایلیگیٹر سنیپنگ کچھوا ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھوؤں کی یہ نسل لوزیانا سے لے کر جنوب مشرقی آئیووا تک کے گرم پانیوں میں پائی جاتی ہے اور یہ قدرتی طور پر میساچوسٹس کے سرد ماحول میں نہیں رہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: بھگوڑا کچھوا ساڑھے 3 سال بعد ملا تو کتنا فاصلہ طے کر چکا تھا؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مادہ کچھوا یہاں کے سرد موسم کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار تھی اور اس کی حالت کو دیکھ کر ماہرین حیاتیات کا اندازہ ہے کہ اسے غیر قانونی طور پر پالتو جانور کے طور پر رکھنے کے بعد یہاں تالاب میں کھلا چھوڑ دیا گیا تھا۔

اس مادہ کچھوے کو فوری طور پر نیو انگلینڈ وائلڈ لائف سینٹر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس وقت نمونیا کے شدید مرض کے لیے اس کا باقاعدہ علاج جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کی حقیقت کھلنے لگی، بھارت کے ساتھ تعلق ثابت، عام آدمی کو استعمال کیا جانے لگا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ