’سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں‘، اداکار ارسلان بٹ کا مامیا شاہ جعفر کو انتباہ

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہراسانی اور نامناسب رویوں سے متعلق حالیہ تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ اداکارہ مامیا شاہ جعفر کے بیانات کے بعد اب اداکار ارسلان بٹ نے قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے سخت ردعمل دے دیا ہے۔

مامیا شاہ جعفر نے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک اداکار نے ان سے نامناسب انداز میں قربت بڑھانے کی کوشش کی۔ ابتدائی طور پر نام کے حوالے سے ابہام پیدا ہوا تاہم بعد میں انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اداکار ارسلان خان نہیں بلکہ ارسلان بٹ تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kluchit (@kluchit)

اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر معاملہ تیزی سے زیر بحث آیا جس پر ارسلان بٹ نے ردعمل دیتے ہوئے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں قانونی نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا۔

ارسلان بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر قانونی نوٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن پاک کی ایک آیت بھی پوسٹ کی جس کا مفہوم ہے جھوٹ بولنے والوں پر اللہ کی لعنت ہو۔

اداکار نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات لگائے گئے ہیں جن پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقررہ وقت میں عوامی معافی مانگی جائے بصورت دیگر ہتکِ عزت اور فوجداری کارروائی سمیت مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

ارسلان بٹ کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو شہرت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اور نہ ہی کسی غیر اخلاقی رویے میں ملوث، جبکہ اس معاملے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب