اسلام آباد پولیس کا عیدالاضحیٰ کے لیے سخت سیکیورٹی پلان جاری

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحیٰ کے لیے سخت سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عید کے ایام، مویشی منڈیوں اور بازاروں کی سیکیورٹی سے متعلق واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام زونل افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت دی۔

پلان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران 7 ہزار سے زیادہ پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے، جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 450 سے زیادہ ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ فیصل مسجد سمیت تمام مساجد اور عیدگاہوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ تفریحی مقامات پر بھی پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک دستے تعینات ہوں گے جبکہ کیپیٹل پولیس کے مستعد اہلکار مختلف علاقوں میں گشت کریں گے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی کوئیک ریسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔ شہر کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی کی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ شہری سہولت کے پیش نظر پولیس خدمت مرکز ایف 6 اور ڈپلومیٹک انکلیو عید کے ایام میں کھلے رہیں گے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پکار 15 پر اطلاع دیں اور دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

آئی جی سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!