موٹر سائیکل سواروں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے کمی کا خواب کیا ہوا؟

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ساتویں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے ساتھ ہی 800 سی سی سے کم  گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے کمی کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعظم کی تجویز تھی جو زیر غور آئی لیکن یہ عملی طور پر ناممکن ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق اس ضمن میں حکومت کرنا یہ چاہ رہی تھی کہ مثال کے طور پہ اگر پیٹرول کی قیمت 280 روپے ہے تو 800 سی سی سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو وہی پیٹرول 330 روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت کریں جبکہ 800 سی سی سے کم گاڑی مالکان کو اصل قیمت پر ہی فروخت کریں۔

’اس طریقہ سے حکومت کو کوئی سبسڈی نہ دینا پڑتی۔اس تجویز پر غور کیا گیا لیکن پتا یہی چلا کہ عملی طور پر ناممکن ہے۔‘

یاد رہے کہ رواں برس رمضان سے قبل 19 مارچ کو وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ 800 سی سی سے کم گاڑی مالکان اور موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول 50 روپے کم قیمت پر ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp