مری میں عیدالاضحیٰ پر سیاحوں کے رش کا خدشہ، دفعہ 144 نافذ

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مری کی ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر متوقع سیاحوں کے بڑے رش کے پیش نظر خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

حکام کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مری بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر چھوڑیں اور فیلڈ میں آئیں، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا عید الاضحیٰ پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا سخت حکم

سیاحوں کی سہولت کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی سہولت سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں مسافروں کو رہنمائی اور سفری معاونت فراہم کی جائے گی۔

انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور اہم شاہراہوں و سیاحتی مقامات پر رش کم کرنے کے لیے مری میں 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ انتظامات مثالی بنانے کی ہدایت: کسی بھی کوتاہی پر زیرو ٹالرنس ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عید انتظامات کے تحت مال روڈ پر بیچلر سیاحوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ خاندانوں کے لیے زیادہ محفوظ اور دوستانہ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

حکام نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں، ٹریفک ہدایات پر عمل کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ عید کی تعطیلات خوشگوار اور پرسکون انداز میں گزریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم