سعید انور اور وسیم اکرم کی حج کے دوران تصاویر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور اور وسیم اکرم کی حج کے دوران سامنے آنے والی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بیٹر سعید انور گزشتہ کئی برسوں سے تبلیغی سرگرمیوں اور دینی مصروفیات کے باعث شوبز اور میڈیا کی چکاچوند سے دور زندگی گزار رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی نئی تصاویر کم ہی منظرِ عام پر آتی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ حج کے روح پرور سفر کے دوران ان کی چند یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

وائرل تصاویر میں سعید انور ایک تبلیغی نشست میں شریک دکھائی دیتے ہیں جہاں ان کے ہمراہ وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم بھی موجود ہیں۔ تصاویر میں تمام شخصیات سادہ اور روحانی ماحول میں نظر آئیں۔

یہ تصاویر فخر عالم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کئی صارفین نے سعید انور کو طویل عرصے بعد دیکھ کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

فخر عالم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حقیقی علم صرف کتابوں کے صفحات میں محدود نہیں ہوتا بلکہ اہلِ علم کی صحبت میں عاجزی کے ساتھ سوال کرنے سے دلوں پر حکمت کے در کھلتے ہیں۔ آج رات شیخ ہاشم اور سعید انور کی ایمان افروز اور بصیرت سے بھرپور گفتگو نے دلوں کو ایک نئی روشنی عطا کی۔

یہ سفرِ حج میرے لیے محض ایک عبادت نہیں بلکہ ایسی روحانی دولت بن چکا ہے جس کی قدر الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ ایک ایسا خزانہ جو انسان کی روح کو ہمیشہ کے لیے مالا مال کر دے۔ الحمدللہ

وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم ان دنوں ایک ساتھ فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم