بیجنگ میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چین نے گزشتہ 75 برس میں بے مثال ترقی کی اور آج وہ دنیا کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور شی جن پنگ کی ملاقات، پاک چین تعاون کے نئے دور پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات اب ایسے بلند مقام پر پہنچ چکے ہیں جن کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم نے کہا کہ معاشی طاقت کے لحاظ سے چین کا کوئی ثانی نہیں، جبکہ 2010 کے تباہ کن سیلاب کے دوران چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ کی قیادت میں کروڑوں افراد غربت سے باہر آئے اور خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے چین کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
وزیراعظم کے مطابق صدر شی جن پنگ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف آج چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے
تقریب کے اختتام پر وزیراعظم شہبازشریف اور چینی نائب صدر نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری کیک بھی کاٹا۔














