اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا شدہ کمسن بچی ایبٹ آباد سے بحفاظت بازیاب

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ گولڑہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی گئی کمسن بچی کو قلیل وقت میں ایبٹ آباد سے بحفاظت بازیاب کرالیا۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔

مزید پڑھیں: بنوں: پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع کی مدد سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے اور بچی کا سراغ لگایا۔ بعد ازاں ایبٹ آباد میں کامیاب کارروائی کے دوران کمسن بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق بچی کی بازیابی پر والدین نے اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو سزائے موت سنا دی گئی

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن یا متعلقہ تھانے کو اطلاع دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار