بنگلہ دیش: چٹگرام پہاڑی علاقوں میں ’ریاست کے اندر ریاست‘ کا خاتمہ کر دیا گیا، وزیر داخلہ کا دعویٰ

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ کے مشیر صلاح الدین احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سیتاکُنڈا کے علاقے جنگل سلیم پور، چٹگرام میں ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کوشش کو مشترکہ سیکیورٹی آپریشنز کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں جمنا پل کے قریب ٹرک الٹنے سے 15 افراد ہلاک

ڈھاکا میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے نیشنل آپریشن مانیٹرنگ سینٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا اور متعدد مطلوب افراد کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق علاقے میں حالیہ پرتشدد حملے کے دوران مسلح گروہوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا، جبکہ سڑکوں کو کھدائی کے ذریعے بند کرنے کی بھی کوشش کی گئی تاکہ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت روکی جا سکے۔

مشترکہ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے صبح 4 بجے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا اور متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ رَیپڈ ایکشن بٹالین (RAB) کے مطابق اس کارروائی میں یاسین بریگیڈ نامی گروہ ملوث تھا۔

ضلعی پولیس کے مطابق یہ علاقہ کئی برس سے جرائم پیشہ گروہوں کے زیر اثر تھا، جہاں مبینہ طور پر مقامی گینگ لیڈر یاسین اور اس کے ساتھیوں کا کنٹرول قائم تھا۔ حکام کے مطابق آپریشن کے بعد علاقے میں ریاستی رٹ بحال کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:یو اے ای کا خواب چکنا چور: بنگلہ دیش نے پہلی بار انڈر 19 ایشا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

وزیر داخلہ کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ علاقے کو مستقبل میں ایک مربوط سیکیورٹی اور انتظامی مرکز کے طور پر ترقی دی جائے گی، جس میں پولیس اور رَیب اکیڈمی، اسپورٹس کمپلیکس اور جیل کمپلیکس شامل ہوں گے۔

انہوں نے سَوار میں پولیس کے مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ تین اہلکاروں کو معطل کیا جا چکا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں