مری میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بپھرا بیل گہری کھائی میں جا گرا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ کے پرامن اور مذہبی ماحول کے دوران مری کے علاقے بکوٹ کی یونین کونسل پلک میں ایک افسوسناک اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں قربانی کے لیے لایا گیا ایک بیل اچانک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عید کے موقع پر مری کے علاقے سرکل بکوٹ میں ایک بھاری بھرکم بیل قربانی کے لیے لایا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی جانور کو گاڑی سے اتارا گیا، وہ اچانک رسی توڑ کر بھاگ نکلا۔

بیل دوڑتا ہوا قریبی مکان کی چھت تک جا پہنچا، تاہم چھت پر حفاظتی دیوار یا جنگلہ نہ ہونے کے باعث اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔

یہ بھی پڑھیں:لگژری فارم ہاؤس! جہاں کروڑوں روپے مالیت کے قربانی کے بیل رہتے ہیں

حادثے کے بعد بیل شدید زخمی ہو گیا۔ جانور کی حالت بگڑتے دیکھ کر مالکان اور مقامی افراد نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی ذبح کر دیا تاکہ اس کی تکلیف کم کی جا سکے۔

واقعے کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس پر صارفین نے افسوس اور حیرت کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں جانور کے بے قابو ہونے اور گرنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جس نے آن لائن پلیٹ فارمز پر بحث کو جنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں چلتی گاڑی سے بکرا چوری، حیران کن واردات کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور نمازِ عید کے بعد قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی کرپٹو کرنسی ماہر وقار ذکا نے عالمی ٹریڈنگ مقابلہ جیت لیا

’نفرت کے بیج نہ بوئیں‘: ورلڈ کپ 2026 پر تنقید کرنے والوں کو فیفا صدر کا دوٹوک جواب

نیشنل چیمپیئنز کپ: پی سی بی کا شیڈول اور سکواڈز کا اعلان، شاہین آفریدی سمیت 4کپتان مقرر

پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید : وزیر پیٹرولیم

مستقبل میں جین زی سے مودی سرکار کو لاحق خطرات، حکمران طبقہ شدید پریشان

ویڈیو

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان