خیبر پختونخوا: اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا شیڈول تبدیل

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، نئی شیڈول کے مطابق اب مڈل و ہائی اسکولوں میں موسمِ گرما کی عام تعطیلات 15 جون کے بجائے 12 جون کو ہوں گی۔

مشیرِ تعلیم رحمت سلام خٹک نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں گرمی کی شدّت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کو گرمائی تعطیلات کے شیڈول کو تبدیل کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم کی جانب سے مڈل اور ہائی اسکولوں میں 15 جون سے عام گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس وقت گرمی  کی شدّت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری مڈل و ہائی اسکول 12 جون سے بند کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت اور محکمہ تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ ’کے پی کے‘ کے  پرائمری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون 2023 سے شروع ہوں گی اور 31 اگست 2023 کو ختم ہوں گی۔

ادھر اس سے قبل آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن (اے پی پی ایس ایف) نے بھی نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا تھا ۔

فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ یہ تعطیلات 15 جون سے شروع ہو کر 14 اگست 2023 تک ہوں گی تاہم خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے شیڈول کی تبدیلی کے بعد فیڈریشن کی طرف سے تا حال کسی نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp