لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: درست سفری دستاویزات رکھنے والے مسافر کو آف لوڈ کرنا غیرقانونی قرار

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے درست ویزا، ٹکٹ اور دیگر سفری دستاویزات رکھنے والے مسافر کو آف لوڈ کرنے کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ بیرون ملک سفر ہر شہری کا آئینی حق ہے اور کسی بھی مسافر کو محض خدشات کی بنیاد پر سفر سے نہیں روکا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:ایئرپورٹس پر مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت جسٹس راحیل کامران نے کی، جس کے بعد 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا۔ عدالت نے نائجیریا جانے والے شہری کو روکنے کے ایف آئی اے اقدام کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کسی مقدمے، انکوائری، بلیک لسٹ یا ای سی ایل میں شامل نہیں تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد اچانک اسے آف لوڈ کیا گیا اور صرف اس خدشے پر سفر سے روکا گیا کہ شاید وہ دبئی سے واپس نہ آئے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اس اقدام سے شہری کو مالی نقصان، ذہنی اذیت اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے کو اختیارات ضرور حاصل ہیں، تاہم یہ اختیارات لامحدود نہیں۔ عدالت نے مسافروں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق نئی گائیڈ لائنز بھی جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر آف لوڈ ہونیوالا مسافر بالآخر سعودی عرب کیسے پہنچا؟

فیصلے کے مطابق آئندہ کسی بھی مسافر کو آف لوڈ کرتے وقت متعلقہ افسران کو واضح، تفصیلی اور بامعنی وجوہات تحریری طور پر دینا ہوں گی، جبکہ مسافر سے کیے گئے سوالات اور ان کے جوابات کا مکمل ریکارڈ بھی محفوظ رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی