انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ: پاکستان کا شاندار آغاز، چین کے خلاف صفر 3 گول سے کامیابی

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے مینز انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کا شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چین کو 3-0 سے شکست دے دی۔

ہفتے کو جاپان کے صوبے گیفو کے شہر کاکامیگاہارامیں کاواساکی ہیوی انڈسٹریز ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے آغاز ہی سے کھیل پر مکمل گرفت برقرار رکھی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے میچ کے چھٹے منٹ میں اس وقت برتری حاصل کی جب محمد عثمان نے خوبصورت گول کر کے ٹیم کو ابتدائی سبقت دلائی۔

صرف 5 منٹ بعد عدیل نے ایک شاندار فیلڈ موو مکمل کرتے ہوئے دوسرا گول اسکور کیا اور پاکستان کی برتری کو مزید مستحکم کر دیا۔

پاکستان کے برق رفتار آغاز نے چین کو دباؤ میں رکھا اور حریف ٹیم پورے میچ کے دوران روانی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

چین کو پہلے کوارٹر کے اختتامی لمحات میں ایک پنالٹی کارنر ملا تاہم پاکستانی دفاع نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرہ ٹال دیا۔

میچ کے باقی حصے میں بھی پاکستان نے کھیل پر کنٹرول برقرار رکھا. اگرچہ چین نے آخری کوارٹر میں 2 مزید پنالٹی کارنرز حاصل کیے لیکن وہ انہیں گول میں تبدیل نہ کر سکا۔

پاکستان نے جوابی حملوں کے ذریعے مسلسل دباؤ برقرار رکھا اور میچ کے اختتامی لمحات میں اپنی برتری مزید بڑھا دی۔ یاسر سلمان نے پنالٹی کارنر پر کامیاب گول کر کے پاکستان کی 3-0 سے جامع فتح مکمل کی۔

گروپ بی میں پاکستان سرفہرست

اس کامیابی کے بعد پاکستان گروپ بی میں بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سرفہرست آ گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے 3,3 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف اسی میدان میں کھیلے گا جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔

پاکستانی اسکواڈ:

مصطفیٰ غلام، حیدر عاصم (کپتان)، سعید مزمل، اسنان محمد، زمان محمد، اکبر حسن، سمیع رانا عبدل، عوان عبداللہ، عدیل، زنیر محمد، نجیب محمد یحییٰ، اللہ شاہد، یاسین سلمان، قریشی عزیر احمد، غنی عثمان، عثمان محمد، اسلم محمد فرحان اور نعمان۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘