آئس کریم کھاتے ہوئے ہونے والا ’برین فریز‘ صحت کے بارے میں اہم اشارہ ہو سکتا ہے، ماہرین

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آئس کریم یا انتہائی ٹھنڈی اشیا جلدی کھانے سے ہونے والا ’برین فریز‘ یا اچانک سر درد محض عارضی تکلیف نہیں بلکہ بعض اوقات یہ صحت سے متعلق اہم اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایسی آئس کریم بنائی جاسکتی ہے جو شدید گرمی میں بھی نہ پگھلے؟

ماہرین کے مطابق اس کیفیت کو طبی زبان میں کولڈ اسٹیمولس ہیڈیک کہا جاتا ہے جو منہ کی چھت یا حلق کے پچھلے حصے کے اچانک ٹھنڈا ہونے سے پیدا ہوتا ہے۔ اس عمل سے خون کی شریانیں سکڑتی اور پھر تیزی سے پھیلتی ہیں جس سے شدید مگر مختصر دورانیے کا درد محسوس ہوتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کیفیت بعض اوقات موروثی بھی ہوتی ہے یعنی اگر والدین کو آئس کریم ہیڈیک کی شکایت ہو تو بچوں میں بھی اس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن افراد کو مائیگرین یا بار بار سر درد کی شکایت رہتی ہے ان میں برین فریز زیادہ شدت سے محسوس ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: آئس کریم کے نام پر دھوکے سے منجمد میٹھا بیچنے پر والز اور اومور پر بھاری جرمانہ

وہ کہتے ہیں کہ ایسے افراد کو اپنے سر درد کی نوعیت پر توجہ دینے اور ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق برین فریز سے بچنے کے لیے ٹھنڈی اشیا آہستہ آہستہ کھائیں اور منہ کو وقفہ دیں تاکہ درجہ حرارت معمول پر آ سکے۔ اگر درد ہو جائے تو زبان کو منہ کی چھت سے لگانے یا نیم گرم مشروب پینے سے آرام مل سکتا ہے۔

مزید برآں ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں سائنسدانوں نے برین فریز کو مائیگرین پر تحقیق کے لیے ایک اہم ماڈل کے طور پر استعمال کیا۔ چونکہ برین فریز اور مائیگرین دونوں میں ایک ہی اعصاب، خصوصاً ٹرائی جیمینل نرو متحرک ہوتی ہے، اس لیے محققین نے اس کیفیت کی مدد سے سر درد کے بنیادی اسباب اور علاج کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کی۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ بعض افراد میں انتہائی ٹھنڈے مشروبات دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی پیدا کر سکتے ہیں جسے بعض ماہرین ’کولڈ ڈرنک ہارٹ‘ قرار دیتے ہیں تاہم ایسے کیسز نایاب ہیں۔

مزید پڑھیں: گھر میں مزیدار آئس کریم کیک خود بنائیں، دوستوں کو بھی ساتھ شامل کریں

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر 6 میں سے ایک خاتون، 11 میں سے ایک بچہ اور 10 میں سے ایک مرد مائیگرین کا شکار ہوتا ہے مگر نصف سے زائد افراد اس بارے میں ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتے حالانکہ اس کا مؤثر علاج دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار