چمن جلسے میں حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر، محمود اچکزئی پر مقدمہ درج

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے خلاف چمن میں جلسہ عام کے دوران حکومت مخالف تقریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق محمود خان اچکزئی نے 29 مئی کو چمن میں منعقدہ ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا، جس میں انہوں نے بلوچستان میں دہشتگردی اور ٹرکوں کو نذرِ آتش کیے جانے کے واقعات کو روکنے میں ناکامی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقریر کے دوران امن و امان کے قیام میں ناکامی پر سیکیورٹی اداروں پر بھی تنقید کی تھی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تحصیل گلستان کے رہائشی ولی خان غیبیزئی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ چمن میں درج مقدمے میں مختلف قانونی دفعات شامل کی گئی ہیں، جبکہ مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی وژن 2030 کے تحت پاکستانی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کا نیا راستہ، اہم تجارتی معاہدے کرلیے گئے

روس کا کیف پر اب تک کا سب سے بڑا بیلسٹک میزائل حملہ، 2 ہلاک، 16 زخمی

K-4 منصوبہ 2029 تک مؤخر، منعم ظفر خان کا وزیراعظم کو احتجاجی خط، فوری فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر، پاکستان سمیت مختلف ممالک کے صارفین کو مشکلات کا سامنا

ورلڈ کپ 2026: اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان فائنل، فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ