طالبان کے مکس سگنلز پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے طالبان کی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئی، طالبان کے مکس سگنلز پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طالبان کی ٹاپ لیڈر شپ سے واضح بیان آنا چاہیے، کیوں کہ اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ہم نے افغان طالبان کی 40 سال تک میزبانی کی لیکن یہ ہمارے خلاف ہی استعمال ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہونے والے سہ فریقی معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے پاکستان کو نجی پیغامات کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو پاکستانی حدود کے اندر حملوں سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت اسلام آباد کو اپنی سنجیدگی کا یقین دلانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کو دور کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے افغانستان سے ہمیشہ یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے۔

افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پے درپے واقعات کے بعد مسلح افواج پاکستان نے آپریشن ’غضب للحق‘ کا آغاز کیا تھا، جس میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ اگر افغانستان میں بیٹھ کر ہمارے ملک میں دہشتگردی کروائی جائےگی تو دہشتگردوں کو ہر جگہ بھرپور جواب دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں