روس ملازمت اسکینڈل: بنگلہ دیش نے 3 ریکروٹنگ ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے

منگل 2 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس میں پرکشش ملازمتوں اور اعلیٰ تنخواہوں کا جھانسہ دے کر 30 بنگلہ دیشی کارکنوں کو مبینہ طور پر دھوکے سے بھیجنے کے الزام میں بنگلہ دیش کی حکومت نے 3 ریکروٹنگ ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ اور ان کی سیکیورٹی ڈپازٹس بھی ضبط کر لی ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزارتِ بہبودِ تارکینِ وطن و سمندر پار روزگار کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی وزارت کے مشیر عارف الحق چودھری کی ہدایت پر کی گئی۔

جن ریکروٹنگ ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں آر ایس انٹرنیشنل، جبلِ نور اور ٹی ایس اوورسیز لمیٹڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی بینک بنگلہ دیش کے نئے چیئرمین کی تقرری پر احتجاج، پولیس کی کارروائی

وزارت کے مطابق ان ایجنسیوں نے کارکنوں کو اعلیٰ تنخواہوں اور دیگر پرکشش مراعات کے جھوٹے وعدے کر کے گمراہ کیا اور مشکوک حالات میں ان کے روس جانے کا انتظام کیا، جس سے ان کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو خطرات لاحق ہوئے۔

اوورسیز روزگار کے نام پر دھوکا دہی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے عارف الحق چودھری نے کہا کہ بیرونِ ملک روزگار کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے بنگلہ دیشی شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ان کے بقول کسی فرد، ادارے یا نیٹ ورک کو رعایت نہیں دی جائے گی اگر وہ اس معاملے میں ملوث پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر اخلاقی بھرتی کے طریقوں کو بنگلہ دیش کے اوورسیز روزگار کے شعبے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

مشیر نے بتایا کہ متاثرہ کارکنوں کی محفوظ اور جلد وطن واپسی کے لیے سفارتی ذرائع سے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے ماسکو میں بنگلہ دیش کے سفیر سے رابطہ کر کے سفارت خانے کو متاثرین کی حفاظت اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں چمڑے کی منڈی بحران کا شکار، مدارس اور یتیم خانوں کو خسارہ، وجہ کیا ہے؟

وزارت نے بیرونِ ملک روزگار کے خواہش مند افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ریکروٹنگ ایجنسی کی قانونی حیثیت کی مکمل تصدیق کریں اور ملازمت کے معاہدے، تنخواہ اور کام کے حالات کا بغور جائزہ لینے کے بعد ہی مالی ادائیگی یا سفری انتظامات کریں۔

بنگلہ دیش کے لیے بیرونِ ملک مزدوروں کی ترسیلاتِ زر زرمبادلہ کا ایک اہم ذریعہ ہیں، جس کے باعث انسانی اسمگلنگ اور روزگار سے متعلق دھوکا دہی کی روک تھام کے لیے ریکروٹنگ ایجنسیوں کی مؤثر نگرانی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

راولاکوٹ احتجاج میں فتنہ الخوارج کے لوگ بھی شامل، شرپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی، حکومت آزاد کشمیر

ناصر اقبال نے جان شیر خان چیلنجر اسکواش ٹائٹل جیت لیا

محسن نقوی کی دوحہ میں قطری وزیر داخلہ سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی