ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنی نووا سیریز کے نئے اسمارٹ فونز نووا 16 اور نووا 16 پرو پیش کر دیے ہیں، جن میں بیٹری، کیمرہ سسٹم اور کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں نمایاں بہتری کی گئی ہے۔
نئی سیریز میں خاص طور پر نووا 16 پرو کا منفرد کیمرہ ڈیزائن توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ دونوں ماڈلز میں بڑی بیٹری اور جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
نووا 16 پرو
نووا 16 پرو میں 200 میگا پکسل کا بڑا 1/1.28 انچ آر وائی وائی بی (RYYB) مین کیمرا دیا گیا ہے جو ایف 1.8 لینس اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (او آئی ایس) کے ساتھ آتا ہے۔ اس کے ساتھ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا شامل ہے جو آٹو فوکس اور 7 سینٹی میٹر تک میکرو فوٹوگرافی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فون میں 50 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا بھی موجود ہے جو آر وائی وائی بی سینسر اور 3.7 گنا آپٹیکل زوم کے ساتھ او آئی ایس سپورٹ فراہم کرتا ہے جو گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہے۔
سیلفی کے لیے 50 میگا پکسل فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے جو ڈسپلے کے اندر pill-shaped کٹ آؤٹ میں موجود ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک اسپیکٹرل سینسر بھی شامل کیا گیا ہے۔
نووا 16 پرو میں 6.84 انچ ایل ٹی پی او ڈسپلے دیا گیا ہے جو 1 سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، 10 بٹ کلر اور 1320×2856 ریزولوشن سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں 2160 ہرٹز پی ڈبلیو ایم ڈِمنگ اور کنلون گلاس پروٹیکشن بھی شامل ہے۔
نووا 16
نووا 16 میں 6.68 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 1280×2800 ریزولوشن رکھتا ہے۔ اس میں عام المونوسلیکیٹ گلاس استعمال کیا گیا ہے۔
اس کا کیمرہ سسٹم نسبتاً سادہ ہے
50 میگا پکسل مین کیمرا (او آئی ایس کے بغیر)
50 میگا پکسل آر وائی وائی بی ٹیلی فوٹو کیمرا (3.3 گنا زوم اور او آئی ایس کے ساتھ)
50 میگا پکسل فرنٹ کیمرا
کارکردگی اور بیٹری
دونوں فونز میں ہواوے کا کرین 9010 ایس (Kirin 9010S) پروسیسر دیا گیا ہے۔ تمام ماڈلز میں 12 جی بی ریم شامل ہے جبکہ اسٹوریج 256 جی بی سے لے کر 1 ٹی بی تک دستیاب ہے (1 ٹی بی صرف پرو ماڈل میں موجود ہے)۔
دونوں فونز میں 7,000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو 100 واٹ سپر چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے تاہم وائرلیس چارجنگ موجود نہیں۔
کنیکٹیویٹی اور دیگر خصوصیات
نووا 16 سیریز میں 5 جی کے ساتھ ساتھ بی ڈو (BeiDou) سیٹلائٹ میسجنگ، وائی فائی 7، بلوٹوتھ 6.0، اسٹار فلیش ٹیکنالوجی اور این ایف سی شامل ہیں۔ فون میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ موجود ہے تاہم یہ یو ایس بی 2.0 تک محدود ہے۔
دونوں فونز کو آئی پی 65 ریٹنگ حاصل ہے یعنی یہ پانی کے چھینٹوں سے محفوظ ہیں لیکن مکمل طور پر واٹر پروف نہیں ہیں۔ سیکیورٹی کے لیے سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔
قیمت نووا 16:
12 جی بی / 256 جی بی: تقریباً 445 امریکی ڈالر
12 جی بی / 512 جی بی: تقریباً 520 امریکی ڈالر
نووا 16 پرو:
12 جی بی / 256 جی بی: تقریباً 575 امریکی ڈالر
12 جی بی / 512 جی بی: تقریباً 650 امریکی ڈالر
12 جی بی / 1 ٹی بی: تقریباً 740 امریکی ڈالر
دونوں ماڈلز کلئیر بلیو، اریڈیسنٹ مدر آف پرل، اسکائی وائٹ اور اسٹاری نائٹ بلیک رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔














