‘ممبئی انڈینز نے صرف آدھا معاوضہ دیا’، آئی پی ایل میں شریک کیوی کھلاڑی مچل سینٹنر کا انکشاف

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آئی پی ایل 2026 میں ممبئی انڈینز کے ساتھ مختصر دورانیے کے معاہدے کے باوجود اپنی مقررہ رقم کا صرف نصف حصہ ملا، کیونکہ وہ ٹورنامنٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

34 سالہ مچل سینٹنر، جو نیوزی لینڈ کی جانب سے 138 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، 2025 کی آئی پی ایل میگا نیلامی میں 2 کروڑ بھارتی روپے میں ممبئی انڈینز کا حصہ بنے تھے اور فرنچائز نے انہیں 2026 کے سیزن کے لیے بھی برقرار رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا متعصبانہ فیصلہ، بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آئی پی ایل سے باہر کر دیا گیا

تاہم وہ حالیہ سیزن میں ممبئی انڈینز کی جانب سے صرف 4 میچ کھیل سکے، جن میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور 26 رنز بنائے، بعد ازاں دوسری مرتبہ کندھے کی انجری کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے۔

بائیں کندھے کی انجری کے بعد اندازہ لگایا گیا تھا کہ سینٹنر تقریباً 8 ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے، لیکن وہ توقع سے پہلے صحت یاب ہو گئے اور انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیے گئے۔

جلد صحت یاب ہونے پر بعض حلقوں نے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے آئی پی ایل چھوڑنے کے لیے انجری کا بہانہ بنایا، تاہم سینٹنر نے گریڈ کرکٹر پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی تنخواہ کا صرف آدھا حصہ ملا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائز نے میری بے عزتی کی، اسٹار کرکٹر گرس گیل رو پڑے

’یہ بات واقعی مجھے کچھ ناگوار گزری۔۔۔ میں پہلے میچ سے محروم رہا کیونکہ میرے دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ پھر سیدھا سفر کے بعد دہلی کے خلاف میچ کھیلا اور دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہو گیا، جس کے باعث تقریباً ایک ہفتے تک باہر رہا۔‘

مچل سینٹنر کے مطابق، کچھ میچوں بعد وہ جب واپس آئے تو بائیں کندھا بھی زخمی ہو گیا اور انہیں گھر واپس جانا پڑا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو کتنی کم ہوگئی؟ رپورٹ جاری

’یوں تقریباً 2 ہفتوں کے اندر میرے دونوں کندھے زخمی ہو گئے۔ مجھے لگا کہ میں ان کے لیے اپنا جسم داؤ پر لگا رہا ہوں، لیکن شاید ایسا نہیں تھا۔‘

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے قواعد کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے دوران زخمی ہو جائے تو فرنچائز پر لازم ہوتا ہے کہ اسے نیلامی میں طے شدہ مکمل رقم ادا کرے۔

اس تناظر میں مچل سینٹنر کا دعویٰ خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے