اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں ہونے والی بارش نے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی کر دی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم چند علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: اگست تک ملک بھر میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں جزوی ابر آلود موسم رہنے کے ساتھ کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال اور فیصل آباد سمیت بالائی و وسطی علاقوں میں شام یا رات کے اوقات میں بارش اور آندھی چلنے کی توقع ہے۔ جنوبی پنجاب کے بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم سوات، کالام، کوہستان، بٹگرام، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور بیشتر اضلاع میں موسم بہت گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم دادو، لاڑکانہ اور جنوب مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرم اور خشک موسم رہے گا جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہے گی۔ تاہم نصیر آباد، کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی اور خضدار کے بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش اور گرج چمک متوقع ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں نے اسلام آباد، راولپنڈی اور بالائی پنجاب میں گرمی کا زور وقتی طور پر توڑ دیا ہے، تاہم سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بدستور برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے