وفاقی وزیر مذہبی امور کا مدینہ پاکستان ہاؤس کا دورہ، حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مدینہ منورہ میں پاکستان ہاؤس کا دورہ کیا اور مدینہ مشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران اور عملے کی تعریف کی۔

انہوں نے حج میڈیکل مشن کے تحت قائم مرکزی ڈسپنسری میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: کامیاب حج انتظامات پر سعودی قیادت کی وزیر داخلہ کو مبارکباد

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مدینہ مشن 72 ہزار سے زائد سرکاری حجاج کی میزبانی کرے گا جبکہ 11 ہزار 700 سے زیادہ پاکستانی حجاج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں اور آج مسجد نبویﷺ میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔

ڈائریکٹر حج مدینہ زاہد سہیل نے بتایا کہ پہلی بار حجاج کے کمروں کی کمپیوٹرائزڈ بکنگ کی جا رہی ہے، جبکہ سو فیصد حجاج کی زیارتِ ریاض الجنہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بریفنگ کے مطابق مدینہ منورہ سے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: ’بیگز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان نکال لیا گیا‘، لکھنؤ ایئرپورٹ پر حجاج کے ساتھ بڑی چوری

حکام نے مزید بتایا کہ وطن واپسی کرنے والے حجاج کے سامان کی بکنگ سٹی چیک اِن کے ذریعے رہائش گاہوں میں کی جا رہی ہے، جبکہ خدام الحجاج کی ٹیمیں 24 گھنٹے حجاج کرام کی رہنمائی اور معاونت فراہم کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp