کامیاب حج انتظامات پر سعودی قیادت کی وزیر داخلہ کو مبارکباد

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی قیادت نے حج سیزن کے کامیاب انعقاد پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف اور متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں حج انتظامات کو مثالی قرار دیتے ہوئے عازمین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سکیورٹی اقدامات کو سراہا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور محمد بن سلمان نے منگل کے روز وزیر داخلہ کو الگ الگ تہنیتی پیغامات ارسال کیے، جن میں حج سیزن کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی گئی۔

اپنے پیغامات میں سعودی قیادت نے ان تمام سکیورٹی اور سول اداروں کی خدمات کو سراہا جن کی کاوشوں کے باعث 17 لاکھ 7 ہزار 301 عازمینِ حج نے اطمینان، سہولت اور تحفظ کے ماحول میں اپنے مذہبی فریضے کی ادائیگی کی۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سپریم حج کمیٹی کے سربراہ ہیں، جو حج کے دوران عازمین کے لیے سیکیورٹی، انتظامی اور خدماتی منصوبوں کی نگرانی اور عمل درآمد کی ذمہ دار ہے۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ اداروں کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں خطے کو درپیش مختلف چیلنجز کے باوجود حج ایسے ماحول میں منعقد ہوا جہاں روحانیت، سکون، امن اور مذہبی جذبے کو بھرپور فروغ ملا۔

سعودی قیادت نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حج انتظامات کے دوران عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں اور تمام مراحل خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے۔

واضح رہے کہ حج اسلام کے 5 بنیادی ارکان میں شامل ہے اور ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر زندگی میں کم از کم ایک بار مکہ اور مدینہ کی زیارت اور حج کی ادائیگی فرض ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب