آزاد کشمیر میں 14 ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں آئندہ دنوں متوقع احتجاجی تحریک اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی لانگ مارچ کال کے پیش نظر حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک غیر معمولی سیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مجموعی طور پر 14 ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی سفارش کرتے ہوئے وفاق سے فوری معاونت طلب کر لی ہے۔

مجوزہ پلان کے تحت وفاقی سطح پر مختلف فورسز سے بھاری نفری طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس میں تقریباً 6 ہزار اہلکار فرنٹیئر کانسٹبلری اور 5 ہزار پاکستان رینجرز کے اہلکار شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس اور سندھ پولیس کی اضافی نفری بھی آزاد کشمیر میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی نفری کا 60 فیصد حصہ اینٹی رائٹ سامان اور آنسو گیس کے ساتھ تعینات کرنے کی تجویز ہے تاکہ ممکنہ لانگ مارچ یا احتجاجی صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے، جبکہ 40 فیصد اہلکاروں کو اسلحہ اور ایمونیشن کے ساتھ حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 7 جون سے 21 جون تک خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جبکہ 9 جون کے لانگ مارچ سے قبل سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کے مطالبے پر اہم پیشرفت، آئینی و قانونی مؤقف سامنے آگیا

صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر رینجرز، ایف سی اور پولیس کی مشترکہ تعیناتی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ بعض حساس علاقوں میں ایلیٹ کمانڈوز کو خصوصی یونیفارم میں تعینات کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

حکومت آزاد کشمیر نے صورتحال کے پیش نظر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے فوری اضافی نفری کی فراہمی کی درخواست کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری