18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا پنجاب آج دفاع کے لیے تیار نہیں، بلاول بھٹو کی ن لیگ پر تنقید

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر گلگت بلتستان کے عوام انتخابات میں ہماری پارٹی کو واضح اکثریت دیتے ہیں تو جیالا وزیراعلیٰ بننے کے بعد عوام کو زمین کی ملکیت کا حق دلایا جائے گا۔

گلگت کے شاہی پولو گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ 18ویں آئینی ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب نے اٹھایا، لیکن آج وہی اس کے تحفظ کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ گلگت بلتستان کے گزشتہ انتخابات میں ان کی جماعت کی جیتی ہوئی نشستیں چھین لی گئیں، حالانکہ فارم 45 کے مطابق پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار عوام کو اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے خود تیار رہنا ہوگا تاکہ کسی کو مینڈیٹ چرانے نہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حقِ ملکیت کا قانون پہلے ہی منظور ہو چکا ہے، اور اگر 7 جنوری کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوتی ہے تو اس قانون پر عملی طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ اگر ہماری حکومت نہ بنی تو اس قانون کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکیں گے۔

بلاول بھٹو نے مخالف سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے مخصوص مقاصد میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے سیاسی حریف انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں مگر ان کی کوشش عوامی مفاد کے بجائے دوسرے ایجنڈوں پر مرکوز ہے۔ پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے۔

ن لیگ کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جماعت نے اٹھارہویں ترمیم سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا، وہی آج اس کے دفاع سے گریزاں ہے، اس لیے وہ گلگت بلتستان کے مسائل میں بھی سنجیدہ کردار ادا نہیں کر سکتی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان کی دفاعی مضبوطی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے فیصلوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی۔

ان کے مطابق پاکستان کی خودمختاری کو مستحکم بنانے میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران سیکیورٹی فورسز امن کے لیے کوششیں کررہی ہیں اور امید ہے کہ یہ کوششیں جلد کامیاب ہوں گی، تاکہ عوام کو معاشی اور سماجی ریلیف مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش بارڈر فورس نے بھارت کی جانب سے مبینہ پش ان کی کوشش ناکام بنادی، سرحد پر کشیدگی

ایف آئی ایچ پرو لیگ سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کا احسن اقدام، کھلاڑیوں میں بڑی رقم تقسیم

سائرہ پیٹر لندن رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے والی پہلی صوفی اوپیرا اسٹار بننے کے لیے تیار

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

ای سی سی اجلاس: ملکی سلامتی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے بڑے فیصلے، اہم منصوبوں کی منظوری

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟