بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ، کورین سیاح کے سماجی تجربے نے ہلچل مچا دی، ویڈیو وائرل

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

انٹرنیٹ پر ایک غیر مصدقہ سوشل میڈیا دعوے کے وائرل ہونے کے بعد بھارت میں خواتین خصوصاً غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت سے متعلق بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں صارفین نے عوامی مقامات پر ہراسانی کے واقعات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی خاتون سیاح کا گینگ ریپ: بھارت خواتین کے لیے غیرمحفوظ ملک بن گیا

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایک ویڈیو اور دعوے کے مطابق ایک نوجوان جنوبی کوریائی شخص نے یہ جانچنے کے لیے کہ آیا بھارت خواتین کے لیے محفوظ ملک ہے، مبینہ طور پر خود کو ایک حاملہ اور کم پرکشش عورت کے بھیس میں پیش کیا اور ملک کے مختلف علاقوں کا سفر کیا۔  وائرل دعوے میں کہا گیا ہے کہ اس دوران اسے عوامی مقامات پر متعدد افراد کی جانب سے بار بار ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ برسوں کے دوران بھارت میں غیر ملکی سیاحوں، بالخصوص خواتین کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ ہراسانی اور جنسی زیادتی کے چند واقعات بھی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر زیرِ بحث رہے ہیں، جنہوں نے ملک میں سیاحت اور عوامی تحفظ سے متعلق خدشات کو وقتاً فوقتاً جنم دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اس مبینہ تجربے کو بھارت میں عوامی مقامات پر خواتین کے تحفظ کے مسئلے کی علامت کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp