برطانوی حکومت کی جے ڈی وینس پر سخت تنقید، ہنری نوواک کے قتل کو تارکینِ وطن سے جوڑنے پر ردعمل

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزیراعظم کے دفتر ڈاؤننگ اسٹریٹ نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس بیان پر سخت تنقید کی ہے جس میں انہوں نے برطانوی نوجوان ہنری نوواک کے قتل کا ذمہ دار تارکینِ وطن کی بڑے پیمانے پر آمد کو قرار دیا تھا۔

ہنری نوواک گزشتہ سال دسمبر میں ساؤتھمپٹن میں چاقو کے وار سے قتل کردیے گئے تھے۔ انہیں وکرم ڈگوا نامی شخص نے نشانہ بنایا تھا، جس نے بعد ازاں نوجوان طالب علم پر نسلی تعصب پر مبنی حملے کا جھوٹا الزام بھی عائد کیا تھا۔

اس الزام کے نتیجے میں پولیس نے ابتدائی طور پر دم توڑتے ہوئے ہنری نوواک کو ہی ہتھکڑیاں لگا دی تھیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہاکہ ہنری نوواک آج زندہ ہوتے اگر گزشتہ چند نسلوں کے یورپی اشرافیہ طبقے نے خود سے نفرت پر مبنی سیاست اور تارکینِ وطن کی بڑے پیمانے پر یلغار کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہوتا، جن میں سے بہت سے مغرب اور اس سے محبت کرنے والوں سے نفرت کرتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ترجمان نے جے ڈی وینس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی جمہوریت میں مداخلت اور معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوششوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے خبردار کیاکہ ایسے بیانات ہماری جمہوریت میں مداخلت کرنے اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کے مترادف ہیں۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مقتول کے اہل خانہ، جو اپنے بیٹے کے ہولناک قتل کے غم سے گزر رہے ہیں، واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ ہنری نوواک کی موت کو مزید نفرت، کشیدگی یا معاشرتی تقسیم پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

ترجمان نے کہاکہ ہمیں ان کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔ ہماری سیاست کو انتہائی المناک حالات میں بھی لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا چاہیے، نہ کہ انہیں تقسیم کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟