عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اچانک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 124 ڈالر کم ہوگئی، جس کے بعد سونے کی عالمی قیمت گھٹ کر 4 ہزار 328 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔

عالمی منڈی میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 489 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے تک آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 240 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے مقرر ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 463 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 267 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 421 روپے کم ہونے کے بعد 6 ہزار 202 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فسادی جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں‘، وزیراعظم آزاد کشمیر نے راولاکوٹ احتجاج میں شریک اسلحہ برداروں کی ویڈیو شیئر کردی

چھوٹے دکانداروں کے لیے ایف بی آر کی نئی اسکیم، ایک فیصد ٹرن اوور ٹیکس پر رضاکارانہ رجسٹریشن

چین ’مصنوعی سورج‘ بنانے کے مزید قریب، 582 ٹن وزنی فیوژن مقناطیس کا کامیاب تجربہ

راولاکوٹ میں ملک دشمنی کا اظہار کرنے والوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ہڈیاں مضبوط رکھنی ہیں تو صرف دودھ کافی نہیں، یہ غذائیں بھی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی