ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر: 7 سے 12 جون کے لیے الرٹ جاری

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی پیشگوئی کرتے ہوئے باقاعدہ الرٹ جاری کردیا ہے۔

سرکاری الرٹ کے مطابق 7 جون سے 12 جون تک ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ بالائی علاقوں میں ہوا کے شدید دباؤ کے باعث درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی اور خشک موسم سے ایشیا کی فصلیں متاثر، طاقتور ’ایل نینو‘ کے خدشات بڑھ گئے

محکمہ موسمیات کی تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے اضلاع سکھر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو اور شہید بینظیر آباد سمیت سبی، تربت اور پنجگور میں درجہ حرارت 48 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں بشمول لاہور، اوکاڑہ، کسور، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں 8 سے 11 جون کے دوران پارہ 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

صوبائی دارالحکومت کراچی میں 8 سے 12 جون تک درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، باغ اور کوٹلی میں 8 سے 10 جون تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اگست تک ملک بھر میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ

خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، مردان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی درجہ حرارت 41 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

 چترال، دیر، سوات اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی گرمی 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا اور جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرمی کی شدت کی وجہ سے مٹی کے طوفان بھی چل سکتے ہیں۔

عوام، بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاط برتنے اور کسانوں کو اپنے مویشیوں اور فصلوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش