منی لانڈرنگ کے خلاف اہم پیشرفت، بحریہ ٹاؤن سے منسلک ماریشس کے بینک اکاؤنٹس میں موجود 45 لاکھ ڈالر منجمد

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثوں کی بیرون ملک منتقلی کے خلاف کارروائی میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن سے منسلک 2 غیر ملکی بینک اکاؤنٹس میں موجود 45 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم منجمد کردی ہے۔

ماریشس میں 2 بینک اکاؤنٹس منجمد

نیب ذرائع کے مطابق ملزمان احمد علی ریاض اور مبشرہ علی ملک کے ماریشس میں واقع سلور بینک کے 2 بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔

یہ کارروائی احتساب عدالت کراچی کی باقاعدہ اجازت اور منظوری کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت عمل میں لائی گئی۔

غیر قانونی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے استعمال کا الزام

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے مبینہ طور پر غیر قانونی حوالہ اور ہنڈی نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے جرائم سے حاصل شدہ رقوم پاکستان سے بیرون ملک منتقل کیں۔

ذرائع کے مطابق یہ رقوم پہلے متحدہ عرب امارات منتقل کی گئیں اور بعد ازاں منی لانڈرنگ کے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے ماریشس پہنچائی گئیں۔

مشترکہ اکاؤنٹس میں رقوم جمع ہونے کا دعویٰ

نیب ذرائع کے مطابق پاکستان سے منتقل کی جانے والی یہ رقوم مشترکہ بینک اکاؤنٹس میں جمع کی گئیں، جہاں اس وقت 45 لاکھ امریکی ڈالر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات کی بازیابی کے جاری عمل کے تحت ان رقوم کو قانونی طور پر منجمد کردیا گیا ہے تاکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

قانونی کارروائی آخری مراحل میں داخل

نیب نے وزارتِ خارجہ کے ذریعے اس معاملے میں باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت مذکورہ رقوم کی ضبطی اور پاکستان واپسی کے لیے اقدامات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

غیر قانونی اثاثوں کے عالمی سطح پر تعاقب کا عزم

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ادارے کے اس عزم کی عکاس ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے حاصل کیے گئے اثاثوں کا دنیا بھر میں تعاقب کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق واپس لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی تعاون کے ذریعے غیر قانونی اثاثوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی رقوم واپس لائی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کی بیٹی عائشہ بلوچ کا بڑا کارنامہ، ایشین گیمز میں بھارتی ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کی لائبریری حج کے بعد آنے والے زائرین کے لیے علم و تحقیق کا مرکز بن گئی

عاصم اظہر کا انوکھا تجربہ: پرانے گیت کی نئی ویڈیو میں خاتون کے بجائے ایک مختلف تصور پیش کردیا

آزاد کشمیر کسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، حالات خراب ہوئے تو ایمرجنسی لگ سکتی ہے، وزیراعظم فیصل راٹھور

ویڈیو

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

امریکا ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے