ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی پرامن نہیں، ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل ہوں لیکن اگر کہیں قانون توڑا جائے گا تو کارروائی ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان پاکستان اور کشمیر کا ازلی دشمن ہے جو ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتا ہے، اس لیے ایسے حالات پیدا نہیں ہونے چاہییں جن سے اسے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے۔

مزید پڑھیں: کشمیری مہاجرین کی اسمبلی نشستیں ختم کردیں تو بھارت اور ہم میں کیا فرق رہ جاتا ہے، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں بعض کمی کوتاہیاں ضرور موجود ہیں، تاہم آزاد کشمیر میں جو تعمیر و ترقی ہوئی ہے وہ اسی نظام کے تحت ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے موجودہ نظام کے پیچھے ہمارے اسلاف کی بے شمار قربانیاں شامل ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہاکہ اگر آزاد کشمیر کے حقوق کا موازنہ پاکستان کے چاروں صوبوں سے کیا جائے تو یہاں عوام کو جس نرخ پر آٹا اور بجلی فراہم کی جا رہی ہے، اس کی مثال ملک کے کسی دوسرے حصے میں نہیں ملتی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حقوق کے نام پر بار بار ریاست کو بند کرنا درست طرز عمل ہے؟

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ اس سے قبل پیدا ہونے والی افراتفری کے دوران 14 افراد اپنی جانوں سے گئے، یہ طرز عمل مناسب نہیں کہ پہلے لاشیں گریں اور پھر مذاکرات کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے بعض اراکین خود یہ کہتے ہیں کہ اگر ان کے تمام مطالبات تسلیم بھی کر لیے جائیں تو وہ پھر بھی لانگ مارچ کریں گے، جس سے ان کے طرز عمل پر سوالات پیدا ہوتے ہیں۔

راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہاکہ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج پرامن نہیں ہے۔ قمر زمان کائرہ نے ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی تھی، تاہم کمیٹی نے اس تجویز کو بھی قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوامی ایکشن کمیٹی واقعی عوام میں مقبول ہے تو اسے انتخابات میں حصہ لینا چاہیے اور اپنی عوامی حمایت کو جمہوری طریقے سے ثابت کرنا چاہیے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر مختلف سیاسی جماعتوں کے الگ الگ مؤقف ہیں۔ ان کے مطابق مسلم لیگ (ن) مہاجرین کی نشستیں کم کرنے پر آمادہ تھی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ مخصوص نشستوں کے ذریعے نمائندگی دی جانی چاہیے، لیکن بیٹھ کر اس کا کوئی نکل سکتا تھا۔

مزید پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

راجا فیصل ممتاز راٹھور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اب بھی چاہتی ہے کہ تمام مسائل مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل ہوں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال میں ریاست کے تشخص کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، اس لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو ریاستی مفادات کے خلاف ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کیس کا عبوری چالان جمع، تفتیش تاحال جاری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے