انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

ہفتہ 6 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے مردوں کے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2026 میں ملائیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد زیر کرلیا۔

پاکستان کا جارحانہ آغاز

بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں 3-5 کی سخت شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم نے پوزیشن پلے آف میچ کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا۔

میچ کے تیسرے ہی منٹ میں عزیر احمد نے شاندار فیلڈ گول اسکور کر کے پاکستان کو برتری دلا دی۔

پاکستان نے ابتدائی برتری کے بعد بھی کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی۔ پہلے کوارٹر کے اختتامی لمحات میں عدیل کو گرین کارڈ ملا، تاہم اس کے باوجود قومی ٹیم نے دباؤ برقرار رکھا اور 23ویں منٹ میں عاصم حیدر نے پینلٹی اسٹروک کو گول میں تبدیل کرکے برتری دگنی کر دی۔

تیسرے کوارٹر میں گول نہ ہو سکا

تیسرے کوارٹر کے دوران مجموعی طور پر پانچ پینلٹی کارنرز دیے گئے جن میں سے تین پاکستان اور 2 ملائیشیا کو ملے، تاہم دونوں ٹیمیں ان مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکیں اور اسکور 0-2 پر برقرار رہا۔

عدیل کا آخری لمحات میں فیصلہ کن وار

آخری کوارٹر کے بیشتر حصے میں کوئی گول نہ ہو سکا، تاہم میچ کے اختتامی لمحوں میں عدیل نے شاندار فیلڈ گول کر کے پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ اس طرح قومی ٹیم نے 0-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

پاکستان کا ٹورنامنٹ میں سفر

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چین کو 0-3 سے شکست دے کر مہم کا فاتحانہ آغاز کیا تھا، تاہم دوسرے میچ میں ملائیشیا کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 2-5 سے ہرا کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جہاں اسے روایتی حریف بھارت کے خلاف 3-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کیس کا عبوری چالان جمع، تفتیش تاحال جاری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے