قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کے لیے مجموعی طور پر 49 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

این سی اے ریڈ بال کیمپ پیر 8 جون سے شروع ہوگا اور 10 جولائی جمعہ تک جاری رہے گا، جس میں 22 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ون ڈے سیریز میں شامل وہ کھلاڑی جو ریڈ بال کیمپ کے لیے منتخب کیے گئے ہیں، 15 جون سے کیمپ جوائن کریں گے۔

دوسری جانب وائٹ بال کیمپ کا آغاز 15 جون بروز پیر ہوگا اور یہ 18 ستمبر جمعہ تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں 27 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں کیمپس کا مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔

کیمپ کے دوران کھلاڑی قومی ٹیم اور این سی اے کے کوچز کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں اپنی فٹنس اور مہارتوں پر کام کریں گے۔

کھلاڑیوں کو کوچز کے ساتھ ون آن ون سیشنز کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر درکار مہارتوں اور فٹنس کے تقاضوں کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ اکیڈمی نے حال ہی میں قومی ٹیم کے بنگلہ دیش کے دورے اور آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹرز کے لیے الگ الگ کیمپس کا انعقاد بھی کیا تھا۔

ریڈ بال کیمپ میں شامل 22 کھلاڑی

ریڈ بال کیمپ میں عامر جمال، عبداللہ فضل، ابرار احمد، علی عثمان، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، عبید شاہ، ساجد خان، سلمان علی آغا، ثاقب خان، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شہزاد گل اور شان مسعود شامل ہیں۔

وائٹ بال کیمپ میں شامل 27 کھلاڑی

وائٹ بال کیمپ میں عبدالصمد، عبدالسبحان، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، فیصل اکرم، فخر زمان، فرحان یوسف، حیدر علی، حسن نواز، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، رضااللہ، روحیل نذیر، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سمیر منہاس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شمائل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی