’لاش کہاں پڑی ہے، سب کچھ اسی پر منحصر ہے‘، کالعدم ایکشن کمیٹی ممبران کی آڈیو کال لیک

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے کور ممبران شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کے درمیان ہونے والی ایک مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی ہے، جس میں مختلف علاقوں میں سرگرمیوں، راولاکوٹ کی صورتحال اور سیکیورٹی فورسز کی موجودگی سے متعلق گفتگو سنائی دیتی ہے۔

آڈیو کال کے مطابق شوکت نواز میر، خواجہ مہران سے کہتے ہیں کہ میرپور اور مظفرآباد اس وقت تک فعال نہیں ہو سکتے جب تک مناسب تعداد میں لوگ موجود نہ ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اگر لوگوں کو لا کر راولاکوٹ، میرپور، کوٹلی یا مظفرآباد میں صرف بٹھا دیا جائے تو اس سے کوئی خاص نتیجہ برآمد نہیں ہوگا، تاہم راولاکوٹ میں پیش آنے والے واقعے کے باعث لوگ کافی مشتعل ہیں۔

راولاکوٹ کے ماحول سے معاملات مشروط قرار

شوکت نواز میر کہتے ہیں کہ جب تک راولاکوٹ میں بڑے پیمانے پر کوئی لڑائی یا تصادم شروع نہیں ہوتا، اس وقت تک میرپور اور مظفرآباد میں کچھ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے خواجہ مہران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کام منظم طریقے سے کیا جائے اور کسی بھی اقدام سے قبل فورسز کی تعداد کا اندازہ لگایا جائے۔

فورسز کی پوزیشن اور ریکی پر زور

مبینہ آڈیو کے مطابق خواجہ مہران نے جواب دیا کہ فورسز موجود ہیں اور رات کے وقت وہاں پہنچی ہیں۔

اس پر شوکت نواز میر نے کہاکہ پہلے صورتحال کا جائزہ لیا جائے، ریکی کی جائے اور یہ دیکھا جائے کہ کتنے اہلکار موجود ہیں، ان کی پوزیشن کیا ہے اور سول کپڑوں میں موجود افراد کس طرح تعینات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کے بعد پروگرام کا فیصلہ کیا جائے اور جذبات میں آ کر کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔

راولاکوٹ میں ماحول بنا تو آگے بات بنے گی

شوکت نواز میر یہ کہتے ہوئے بھی سنائی دیتے ہیں کہ صورتحال کا انحصار اس بات پر ہے کہ لاش کہاں موجود ہے اور راولاکوٹ میں کس نوعیت کا ماحول بنتا ہے۔

ان کے مطابق اگر راولاکوٹ میں مطلوبہ ماحول بن جاتا ہے تو پھر معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں، لیکن اگر وہاں ایسا ماحول پیدا نہیں ہوتا تو ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب