کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی رکن توصیف جرال نے پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی رکن توصیف جرال نے بھمبر میں خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سرینڈر کر دیا ہے۔

توصیف جرال کا کہنا ہے کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کا مزید حصہ نہیں رہ سکتے کیونکہ تنظیم کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اس کی سرگرمیاں اپنے بنیادی مقاصد سے ہٹ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار، اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد،ترجمان پولیس آزاد کشمیر

ان کے مطابق وہ عوامی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے مقصد کے تحت اس تحریک سے وابستہ ہوئے تھے، تاہم اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ تنظیم کی قیادت کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایسی تنظیم کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو عوام کے مفادات کے بجائے انتشار یا نقصان کا باعث بنے۔ توصیف جرال کے مطابق اسی وجہ سے انہوں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق توصیف جرال اس وقت بھمبر جیل میں موجود ہیں جبکہ معاملے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب