سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 2 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں میں وقفے کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا۔

منگل کی صبح کاروبار کے ابتدائی منٹوں میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 170,954.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو 2,000.95 پوائنٹس یعنی 1.18 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

مارکیٹ میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا، خصوصاً آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھی۔

ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز، حبکو، پاکستان اسٹیٹ آئل، میزان بینک اور نیشنل بینک جیسے اہم شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

اس سے قبل پیر کے روز ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کے تبادلے میں شدت اور سفارتی پیش رفت کی امیدوں میں کمی کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے تھے۔

جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ کے مجموعی رجحان پر منفی اثر ڈالا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

گزشتہ روز یعنی پیر کو بینچ مارک 100 انڈیکس 22 مئی کے بعد پہلی بار 170,000 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 168,953.71 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی منڈیوں میں بھی منگل کو بہتری کا رجحان دیکھا گیا، ایران اور اسرائیل کی جانب سے حملے روکنے کے اعلان کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی آئی جبکہ خام تیل کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس 0.9 فیصد مضبوط ہوا، جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک خطے کے حصص کا ایم ایس سی آئی انڈیکس 1.5 فیصد بڑھ گیا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا معاہدے کی امید، ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، تیل کی قیمتوں میں کمی

چین میں بلیو چِپ حصص 0.4 فیصد اوپر رہے، سرکاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق مئی میں چینی برآمدات میں 19.4 فیصد اور درآمدات میں 27.4 فیصد اضافہ ہوا، جو ماہرین کے اندازوں سے بہتر رہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعداد و شمار امریکی ٹیرف اور دیگر تجارتی رکاوٹوں کے باوجود چین کی نئی منڈیوں تک رسائی کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟