پاکستان اور روس کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اقتصادی و توانائی تعاون میں وسعت آ رہی ہے، اویس لغاری

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں پاکستان اور روس کے تعلقات نئی وسعتوں کی جانب گامزن ہیں اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران ہونے والی مثبت پیشرفت نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

’بدلتے ہوئے عالمی نظام کے تناظر میں پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات‘ کے موضوع پر اسلام آباد میں منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات ’غیر دوستانہ ملک‘ سے ’قابلِ اعتماد دوست‘ تک کا سفر طے کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاور سیکٹر ملازمین کے مفت یونٹس ختم، اویس لغاری کا عدالتی فیصلے کا خیرمقدم

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط نے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دی ہے، جبکہ تجارت، توانائی، صنعت، تعلیم اور سائنس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان اور روس ایک زیادہ منصفانہ اور کثیر القطبی عالمی نظام کے حامی ہیں۔ پاکستان گلوبل ساؤتھ کے ساتھ مؤثر روابط اور جامع بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی شمال۔جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا خواہش مند ہے اور گوادر بندرگاہ کو اس اہم تجارتی راہداری سے جوڑنے کی تجویز انتہائی خوش آئند پیشرفت ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان 2030 تک اقتصادی تعاون کے پروگرام پر اتفاق دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، جبکہ دونوں ممالک ادائیگیوں کے نظام اور دیگر تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی فعال مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس پاکستان ری ایڈمیشن معاہدے سے ویزا سہولتوں، کاروباری روابط اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ ملے گا، جبکہ پاکستان روس میں منعقد ہونے والے اہم اقتصادی اور بین الاقوامی فورمز میں باقاعدگی سے شرکت کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی پیز آئندہ کے لیے دفن، بجلی سستی کرنے جا رہے ہیں، وزیر توانائی اویس لغاری نے خوشخبری سنا دی

اویس لغاری نے کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے پاکستان کو اہم عالمی شراکت دار قرار دینا دونوں ممالک کے تعلقات کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان مضبوط ہوتے روابط نہ صرف دوطرفہ مفادات بلکہ وسیع تر یوریشیائی تعاون، علاقائی استحکام اور اقتصادی انضمام کے لیے بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان باہمی احترام، خودمختار برابری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی عالمی نظام کا حامی ہے اور روس کے ساتھ مل کر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفر آباد میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور حساس مواد برآمد

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات

وحدت کالونی سانحہ: سرکاری افسران کے خلاف قتل اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج

فیفا ورلڈکپ 2026 تنازعات کی زد میں: سیاست، مہنگے ٹکٹ اور ماحولیاتی خدشات پر شدید تنقید

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 10 جون کو طلب، بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟