آئی پی پیز آئندہ کے لیے دفن، بجلی سستی کرنے جا رہے ہیں، وزیر توانائی اویس لغاری نے خوشخبری سنا دی

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ کے لیے آئی پی پیز کو دفن کردیا گیا ہے، اور اب بجلی اتنی سستی کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات کو استعمال کرسکیں گے۔

لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی میں منعقدہ پاور کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملک کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہیں اور اس مقصد کے لیے حکومت مختلف اقدامات کررہی ہے۔

اویس لغاری کے مطابق حکومت سبسڈی کے نظام میں بہتری لا رہی ہے اور نجی کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جا رہی ہے تاکہ نظام زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ خراب میٹرز کے باعث بلنگ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس لیے یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی بھی خراب میٹر طویل عرصے تک فعال نہ رہے تاکہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے مستقبل میں لگنے والے بڑے آئی پی پیز منصوبوں کو روک دیا ہے اور توانائی کے شعبے میں حکومتی کردار کو کم کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق آئندہ ایک سے 2 سال میں کئی توانائی کمپنیاں نجی شعبے کے حوالے کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صنعت اور زراعت کے لیے بجلی کے الگ نرخ مقرر کیے جائیں گے جبکہ دن کے اوقات میں مخصوص کیٹیگریز کو نسبتاً سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کا ہدف بجلی کو اس حد تک سستا اور قابلِ رسائی بنانا ہے کہ صارفین اسے ذخیرہ کرکے بعد میں استعمال کر سکیں۔

انہوں نے کہاکہ میٹرز کی خریداری میں نمایاں بچت کی گئی ہے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگی بجلی کے باعث جہاں گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہیں وہیں کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ اتنی مہنگی بجلی کے باعث صنعتیں چلانا ممکن نہیں رہا، اور حکومت سے بجلی سستی کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟